Skip to content

Latest commit

 

History

History
1935 lines (1617 loc) · 149 KB

File metadata and controls

1935 lines (1617 loc) · 149 KB

کوڈنگ انٹرویو یونیورسٹی

میں نے اصل میں اسے سافٹ ویئر انجینئر بننے کے لیے مطالعے کے عنوانات کی ایک مختصر فہرست کے طور پر بنایا تھا، لیکن یہ اس بڑی فہرست تک پہنچ گئی جو آپ آج دیکھ رہے ہیں۔ اس مطالعاتی منصوبے سے گزرنے کے بعد ، مجھے ایمیزون میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ انجینئر کے طور پر ملازمت پر رکھا گیا ہے!! آپ کو شاید اتنا مطالعہ نہیں کرنا پڑے گا جتنا میں نے کیا تھا۔ بہرحال، آپ کی ضرورت کی ہر چیز یہاں ہے۔

میں نے کئی مہینوں تک ، دن میں تقریبا 8 سے 12 گھنٹے مطالعہ کیا۔ یہ میری کہانی ہے: گوگل انٹرویو کے لئے میں نے 8 ماہ تک فل ٹائم کیوں پڑھا

براہ کرم نوٹ کریں: آپ کو اتنا مطالعہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جتنا میں نے کیا تھا۔ میں نے ان چیزوں پر بہت وقت ضائع کیا جن کے بارے میں مجھے جاننے کی ضرورت نہیں تھی۔ ذیل میں اس کے بارے میں مزید معلومات۔ میں آپ کا قیمتی وقت ضائع کیے بغیر وہاں پہنچنے میں آپ کی مدد کروں گا۔

یہاں درج عنوانات آپ کو کسی بھی سافٹ ویئر کمپنی بشمول ایمیزون، فیس بک، گوگل، اور مائیکروسافٹ میں تکنیکی انٹرویو کے لیے اچھی طرح تیار کریں گے۔

آپ کے لیے نیک تمنائیں!

ترجمہ:
ترجمہ جاری ہے:

یہ کیا ہے؟

یہ ایک بڑی کمپنی کے لیے ایک ویب ڈویلپر (خود سیکھا ہوا، بغیر CS ڈگری کے) سے سافٹ ویئر انجینئر تک جانے کے لیے کئی مہینوں کا میرا اسٹڈی پلان ہے۔

Coding at the whiteboard - from HBO's Silicon Valley

شرط:

  • کوڈنگ کے ساتھ تھوڑا سا تجربہ (متغیرات، لوپس، فنکشنز وغیرہ)
  • صبر
  • وقت

نوٹ کریں کہ یہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کے لیے مطالعہ کا منصوبہ ہے، ویب ڈویلپمنٹ کے لیے نہیں۔ بڑی سافٹ ویئر کمپنیاں جیسے گوگل، ایمیزون، فیس بک اور مائیکروسافٹ سافٹ ویئر انجینئرنگ کو ویب ڈویلپمنٹ سے مختلف سمجھتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایمیزون کے پاس فرنٹ اینڈ انجینئرز (FEE) اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ انجینئرز (SDE)ہیں۔ یہ 2 الگ الگ کردارہیں اوران کےلیے الگ الگ انٹرویوز ہیں۔ کیونکہ ہر ایک کی اپنی ضروریات ہیں۔ ان کمپنیوں کو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ / انجینئرنگ کےلے کمپیوٹر سائنس کا علم درکار ہوتا ہے۔

یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس پروگرام میں سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے، لیکن انٹرویو کے لیے صرف 75% جاننا ہی کافی ہے، اس لیے میں یہاں صرف اتنا ہی احاطہ کرتا ہوں۔ مکمل خود سیکھے جانے والے سی-ایس پروگرام کے لیے، میرے اسٹڈی پلان کے وسائل کامران احمد کے کمپیوٹر سائنس روڈ میپ میں شامل کیے گئے ہیں: https://roadmap.sh/computer-science


مواد کی فہرست

مطالعہ کا منصوبہ

مطالعہ کے موضوعات

ملازمت حاصل کرنا

---------------- ذیل کی چیزیں اختیاری ہیں ----------------

اختیاری اضافی عنوانات اور مواد


اسے کیوں استعمال کریں؟

اگر آپ کسی بڑی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ وہ چیزیں ہیں جو آپ کو جاننا ہوں گی۔

اگر آپ میری طرح کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کرنے سے محروم رہ گئے تو اس سے آپ کی زندگی کے چار سال بچ جائیں گے۔

جب میں نے یہ پروجیکٹ شروع کیا تھا، مجھےہیپ ، بگ-O یا ٹریز جیسا کچھ معلوم نہیں تھا،نہ ہی یہ معلوم تھا کہ گراف کے ساتھ کام کیسے کرتےہیں. اگر مجھے سورٹنگ الگورتھم کو کوڈ کرنا ہوتا تو میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ میے لیے بہت مشکل کام تھا۔ ہر ڈیٹا سٹرکچر جو میں نے کبھی استعمال کیا تھا مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ کیسے کام کرتاہے۔ مجھے کبھی بھی میموری کو سنبھالنے کی ضرورت نہیں تھی جب تک کہ میں جس پروسس کو چلا رہا ہوں اسے "میموری آؤٹ" کا ایرر نہیں ملتا تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں چند کثیر جہتی اریزاورہزاروں ایسوسی ایٹیو ارےکا استعمال کیا، لیکن میں نے کبھی بھی شروع سے ڈیٹا سٹرکچرز نہیں بنائے۔

یہ ایک طویل منصوبہ ہے۔ اس میں آپ کو مہینے لگ سکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے ہی اس میں سے بہت کچھ سے واقف ہیں تو اس میں آپ کو بہت کم وقت لگے گا۔

اسے کیسے استعمال کریں

نیچے دی گئی ہر چیز ایک خاکہ ہے، اور آپ کو اشیاء کو اوپر سے نیچے تک ترتیب سے نمٹنا چاہیے۔

میں GitHub کا خصوصی مارک ڈاؤن ورژن استعمال کر رہا ہوں، جس میں پیش رفت کو ٹریک کرنے کے لیے ٹاسک کی فہرست شامل ہے۔

اگر آپ گٹ استعمال نہیں کرنا چاہتے

اس صفحہ پر، اوپر کے قریب کوڈ(Code) بٹن پر کلک کریں، پھر "زپ ڈاؤن لوڈ کریں(Download Zip)" پر کلک کریں۔ فائل کو ان زپ کریں اور آپ ٹیکسٹ فائلوں کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ایک کوڈ ایڈیٹر میں کھول رہے ہیں جو مارک ڈاؤن کو سمجھتا ہے، تو آپ کو ہر چیز اچھی طرح سے فارمیٹ کی ہوئی نظر آئے گی۔

ریپو کو زپ فائل کے طور پر کیسے ڈاؤن لوڈ کریں۔

اگر آپ گٹ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں

ایک نئی برانچ بنائیں تاکہ آپ اس طرح کے آئٹمز کو چیک کر سکیں، صرف بریکٹ میں ایک x لگائیں: [x]

۱. گٹ ہب (GitHub) ریپو https://github.com/jwasham/coding-interview-university کوفورک بٹن پر کلک کرکے فورک کریں۔

![GitHub ریپو کو فورک کریں:](https://d3j2pkmjtin6ou.cloudfront.net/fork-button.png)

۲. اپنی لوکل ریپو پر کلون کریں:

```
git clone [email protected]:<your_github_username>/coding-interview-university.git
cd coding-interview-university
git checkout -b progress
git remote add jwasham https://github.com/jwasham/coding-interview-university
git fetch --all
```

۳. اپنی تبدیلیاں مکمل کرنے کے بعد تمام خانوں کو X کے ساتھ نشان زد کریں:

```
git add .
git commit -m "Marked x"
git rebase jwasham/main
git push --set-upstream origin progress
git push --force
```

اپنے آپ کو کم مت سمجھو

ویڈیو وسائل کے بارے میں ایک نوٹ

کچھ ویڈیوز صرف Coursera یا EdX کلاس میں داخلہ لے کر دستیاب ہیں۔ یہ MOOCs کہلاتے ہیں۔ بعض اوقات کلاسز سیشن میں نہیں ہوتیں اس لیے آپ کو چند ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے، اس لیے آپ کو رسائی نہیں ہوتی۔

آن لائن کورس کے وسائل کو مفت اور ہمیشہ دستیاب عوامی ذرائع سے تبدیل کرنا بہت اچھا ہوگا، جیسے یوٹیوب ویڈیوز (ترجیحی طور پر یونیورسٹی کے لیکچرز)، تاکہ آپ لوگ کسی بھی وقت ان کا مطالعہ کر سکیں، بجاے کہ صرف اس وقت کے جب ایک مخصوص آن لائن کورس سیشن میں ہو۔

ایک پروگرامنگ زبان کا انتخاب

آپ جو کوڈنگ انٹرویوز کرتے ہیں اس کے لیے آپ کو پروگرامنگ لینگویج کا انتخاب کرنا ہوگا، لیکن آپ کو ایک ایسی زبان بھی تلاش کرنے کی ضرورت ہوگی جسے آپ کمپیوٹر سائنس کے تصورات کا مطالعہ کرنے کے لیے استعمال کر سکیں۔

ترجیحی طور پر زبان ایک ہی ہونی چاہیے، تانکہ آپ کو صرف ایک میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہو۔

اس اسٹڈی پلان کے لیے

جب میں نے مطالعہ کا منصوبہ بنایا تو میں نے اس کے لیے 2 زبانیں استعمال کیں: C اور Python

  • سی (C): نچلی سطح کی زبان۔ آپ کو پوائنٹرز اور میموری ایلوکیشن/ڈی ایلوکیشن سے نمٹنے کی اجازت دیتا ہے، تاکہ آپ اپنی خون میں ڈیٹا سٹرکچر اور الگورتھم کو محسوس کریں۔ پائتھون یا جاوا جیسی اعلیٰ سطح کی زبانوں میں، یہ آپ سے پوشیدہ ہیں۔ روزمرہ کے کام میں، یہ بہت اچھا ہے، لیکن جب آپ یہ سیکھ رہے ہیں کہ یہ نچلے درجے کے ڈیٹا سٹرکچر کیسے بنائے جاتے ہیں، تو جڑ کے قریب محسوس کرنا بہت اچھا ہے۔
    • سی ہر جگہ ہے۔ جب آپ مطالعہ کر رہے ہوں گے تو آپ کو کتابوں، لیکچرز، ویڈیوز، ہر جگہ میں مثالیں نظر آئیں گی۔
    • سی پروگرامنگ لینگویج، دوسرا ایڈیشن (The C Programming Language, 2nd Edition)
      • یہ ایک مختصر کتاب ہے، لیکن یہ آپ کو C زبان پر بہت اچھا کنٹرول دے گی اور اگر آپ اس پر تھوڑی سی مشق کریں گے تو آپ جلد مہارت حاصل کر لیں گے۔ C کو سمجھنا آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ پروگرام اور میموری کیسے کام کرتے ہیں۔
      • آپ کو کتاب کی بہت گہرائی میں جانے کی ضرورت نہیں ہے (نہ ہی اسے ختم کرنے کی)۔ بس اتنی مہارت حاصل کر لیں کے آپ کو C میں پڑھنے اور لکھنے میں آسانی ہو۔
      • کتاب میں موجود سوالات کے جوابات
  • پائتھون(Python): جدید اور اظہار کرنے میں بہت آسان، میں نے یہ سیکھی کیونکہ یہ بہت مفید ہے اور مجھے انٹرویو میں کم کوڈ لکھنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ میری ترجیح ہے۔ تم وہی کرو جو تمہیں پسند ہو۔

ہو سکتا ہے آپ کو اس کی ضرورت نہ ہو، لیکن نئی زبان سیکھنے کے لیے یہاں کچھ سائٹیں ہیں:

آپ کے کوڈنگ انٹرویو کے لیے

آپ انٹرویو کا کوڈنگ حصہ کرنے کے لیے ایسی زبان استعمال کر سکتے ہیں جس میں آپ کو آسانی ہو، لیکن بڑی کمپنیوں کے لیے یہ بہترین انتخاب ہیں:

  • سی++ (C++)
  • جاوا (Java)
  • پائتھون (Python)

آپ مندرجہ ذیل کو بھی استعمال کرسکتے ہیں لیکن پہلے پڑھ سکتے ہیں۔ انتباہات ہو سکتے ہیں:

  • جاوا اسکرپٹ (JavaScript)
  • روبی (Ruby)

یہاں ایک مضمون ہے جو میں نے انٹرویو کے لیے زبان کے انتخاب کے بارے میں لکھا تھا: کوڈنگ انٹرویو کے لیے ایک زبان چنیں. یہ اصل مضمون ہے جس پر میری پوسٹ مبنی تھی: انٹرویوز کے لیے پروگرامنگ لینگویج کا انتخاب

آپ کو زبان میں بہت مہارت اور علم رکھنے کی ضرورت ہے۔

انتخاب کے بارے میں مزید پڑھیں:

زبان سے متعلق وسائل یہاں دیکھیں

ڈیٹا سٹرکچرز اور الگورتھم کے لیے کتابیں

یہ کتاب کمپیوٹر سائنس کے لیے آپ کی بنیاد بنائے گی۔

صرف ایک کا انتخاب کریں، ایسی زبان میں جس میں آپ کو مہارت حاصل ہو۔ آپ کو بہت زیادہ پڑھنا اور کوڈنگ کرنا ہوگی۔

سی (C)

پا ئیتھون (Python)

جاوا (Java)

تمھارا انتخاب:

سی++ (++C)

تمھارا انتخاب::

انٹرویو کی تیاری کی کتابیں

آپ کو ان میں سے بہت زیادہ خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایمانداری سے "کریکنگ دی کوڈنگ انٹرویو(Cracking the Coding Interview)" شاید کافی ہے، لیکن میں نے خود کو مزید مشق دینے کے لیے بہت کچھ خریدا۔ لیکن میں ہمیشہ بہت زیادہ کرتا ہوں۔

میں نے یہ دونوں خریدے ہیں۔ انہوں نے مجھے کافی مشق دی۔

اگر آپ کے پاس بہت زیادہ وقت ہے:

ایک کا انتخاب کرو:

میری غلطیاں مت کرنا

یہ فہرست کئی مہینوں میں بڑھی، اور ہاں، یہ ہاتھ سے نکل گئی۔

یہ کچھ غلطیاں ہیں جو میں نے کی تھی۔ تو آپ کو ایک بہتر تجربہ ملے گا۔ اور آپ مہینوں کا وقت بچائیں گے۔

1. آپ سب یادنہیں رکھ سکیں گے

میں نے گھنٹوں کی ویڈیوز دیکھی اور کافی نوٹ لیے، اور مہینوں بعد مجھے بہت کچھ یاد نہیں تھا۔ میں نے 3 دن گزارے، اپنے نوٹس پڑھے اور فلیش کارڈز بنائے، تاکہ میں جائزہ لے سکوں۔ مجھے اس سارے علم کی ضرورت نہیں تھی۔

براہ کرم، پڑھیں تاکہ آپ میری غلطی نہ کریں:

کمپیوٹر سائنس کا علم برقرار رکھنا.

2. فلیش کارڈز استعمال کریں

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، میں نے ایک چھوٹی سی فلیش کارڈز سائٹ بنائی جہاں میں 2 اقسام کے فلیش کارڈز شامل کر سکتا ہوں: جنرل اور کوڈ۔ ہر کارڈ کی فارمیٹنگ مختلف ہوتی ہے۔ میں نے ایک موبائل مسابقتی ویب سائٹ بنائی ہے، تاکہ میں اپنے فون یا ٹیبلیٹ پر جہاں بھی ہوں، جائزہ لے سکوں۔

اپنےلیے مفت میں بنائیں:

میں اپنے فلیش کارڈز استعمال کرنے کا مشورہ نہیں دیتا۔ یہ بہت زیادہ ہیں اور ان میں سے زیادہ تر چیزیں ایسی ہیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔

لیکن اگر آپ میری بات نہیں سننا چاہتے، تو آپ یہاں جائیں:

ذہن میں رکھیں کہ میں اوور بورڈ گیا اور میرے جو کارڈز ہیں ان میں اسمبلی لینگویج اور پائیتھون کی چھوٹی معلومات سے لے کر مشین لرننگ اور اعدادوشمار تک ہر چیز کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جو کے ضرورت سے بہت زیادہ ہے۔

فلیش کارڈز پر نوٹ: پہلی بار جب آپ پہچانیں گے کہ آپ کو جواب معلوم ہے تو اسے معلوم کے طور پر نشان زد نہ کریں۔ایک ہی کارڈ دیکھیں اور اس کا کئی بار صحیح جواب دیں اس سے پہلے کہ آپ واقعی اسے نشان زدہ کریں۔ تکرار اس علم کو آپ کا دماغ کی مزید گہرائی میں اتار دے گی۔

میری فلیش کارڈ سائٹ کو استعمال کرنے کا ایک متبادل ہے Anki، جو مجھے متعدد بار تجویز کیا گیا ہے۔ یہ آپ کو یاد رکھنے میں مدد کے لیے تکرار کا نظام استعمال کرتا ہے۔ یہ صارف دوست ہے، تمام پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے اور اس میں کلاؤڈ سنک سسٹم ہے۔ ای-اہ-ایس (iOS) پر اس کی قیمت $25 ہے لیکن دوسرے پلیٹ فارمز پر مفت ہے۔

انکی (Anki)فارمیٹ میں میرا فلیش کارڈ ڈیٹا بیس: https://ankiweb.net/shared/info/25173560 (شکریہ @xiewenya).

کچھ طلباء نے سفید جگہ کے ساتھ فارمیٹنگ کے مسائل کا ذکر کیا ہے جنہیں درج ذیل کام کرکے حل کیا جا سکتا ہے: ڈیک کھولیں، کارڈ میں ترمیم کریں، کارڈز پر کلک کریں، "اسٹائلنگ" ریڈیو بٹن کو منتخب کریں، کارڈ کی کلاس میں ";white-space: pre" ممبر کو شامل کریں۔

3. جب آپ سیکھ رہے ہوں تو کوڈنگ انٹرویو کے سوالات کریں

یہ بہت اہم ہے.

جب آپ ڈیٹا سٹرکچر اور الگورتھم سیکھ رہے ہوں تو انٹرویو کے سوالات کو کوڈنگ کرنا شروع کریں۔

آپ جو سیکھ رہے ہیں اسے مسائل کو حل کرنے کے لیے لاگو کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ آپ بھول جائیں گے۔ میں نے یہ غلطی کی۔

ایک بار جب آپ نے کوئی موضوع سیکھ لیا، اور اس میں کسی حد تک مہارت محسوس کریں، مثال کے طور پر، لنکڈلسٹ:

  1. ان میں سے ایک کھولیں کوڈنگ انٹرویو کی کتابیں (یا مندرجہ ذیل کوڈنگ سوالات ویب سائٹس)
  2. لنکڈلسٹ سے متعلق 2 یا 3 سوالات کریں۔
  3. اگلے موضوع کی طرف بڑھیں۔
  4. بعد میں، واپس جائیں اور لنکڈ لسٹ کے مزید 2 یا 3 سوالات کریں۔
  5. یہ ہر نئے موضوع کے ساتھ کریں جو آپ سیکھتے ہیں۔

جب آپ یہ سب چیزیں سیکھ رہے ہوں تو سوالات کرتے رہیں، اس کے بعد نہیں۔

آپ کو علم کی وجہ سے نوکری پر نہیں رکھا جا رہا ہے، بلکہ آپ کو اس لیے رکھا گیا ہے کہ آپ علم کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔

ذیل میں اس کے لیے بہت سے وسائل موجود ہیں۔ کام جاری رکھیں۔

4. توجہ

بہت سارے خلفشار ہیں جن میں قیمتی وقت لگ سکتا ہے۔ توجہ اور ارتکاز مشکل ہے۔ کچھ میوزک آن کریں۔ دھن کے بغیر اور آپ اچھی طرح توجہ مرکوز کر سکیں گے۔

جو آپ نہیں سیکھیں گے

یہ مروجہ ٹیکنالوجیز ہیں لیکن اس اسٹڈی پلان کا حصہ نہیں ہیں:

  • جاوا اسکرپٹ
  • فرنٹ اینڈ ٹیکنالوجیز اور HTML، CSS
  • ایس کیو ایل (SQL)

روزانہ کا منصوبہ

یہ کورس بہت سارے مضامین پر مشتمل ہے۔ ہر ایک میں شاید آپ کو کچھ دن لگیں گے، یا شاید ایک ہفتہ یا اس سے بھی زیادہ۔ یہ آپ کے شیڈول پر منحصر ہے۔

ہر روز، فہرست سے اگلا مضمون لیں، اس موضوع کے بارے میں کچھ ویڈیوز دیکھیں، اور پھر اس ڈیٹا سٹرکچر یا الگورتھم کا، اس زبان میں جو آپ نے اس کورس کے لیے منتخب کی ہے ،کاایک کوڈ لکھیں۔

آپ میرا کوڈ یہاں دیکھ سکتے ہیں:

آپ کو ہر الگورتھم کو حفظ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو صرف اتنا سمجھنے کی ضرورت ہے کہ آپ اپنا کوڈ لکھ سکیں۔

کوڈنگ سوال کی مشق

ابھی کیوں؟ میں انٹرویو کے لیے تیار نہیں ہوں۔

توپھر واپس جا کر یہ پڑھیں۔

آپ کو پروگرامنگ کی مشقیں کرنے کی کیوں ضرورت ہے:

  • سوال کی شناخت، اور کہاں صحیح ڈیٹا اسٹرکچر اور الگورتھم فٹ ہوتے ہیں
  • سوال کے تقاضوں کو سمجھنا
  • سوال کے ذریعے اپنے طریقے سے بات کرنا جیسا کہ آپ انٹرویو میں کریں گے
  • کمپیوٹر کے بجائے وائٹ بورڈ یا کاغذ پر کوڈنگ
  • اپنے حل کے لیے وقت اور میموری کی اصلاح کے بارے میں سوچنا (نیچے بگ-او دیکھیں)
  • اپنے جوابات کی جانچ کرنا

یہ انٹرویو میں سوال حل کرنے کے طریقہ کار، اور بات چیت کے طریقے کا ایک بہترین تعارف ہے۔ آپ کو یہ پروگرامنگ انٹرویو کی کتابوں سے بھی ملے گا، لیکن مجھے یہ شاندار معلوم ہوا: الگورتھم ڈیزائن کینوس (Algorithm design canvas)

وائٹ بورڈ یا کاغذ پر کوڈ لکھیں، کمپیوٹر پر نہیں۔ کچھ نمونے کے جوابات کے ساتھ ٹیسٹ کریں۔ پھر اسے ٹائپ کریں اور کمپیوٹر پر اس کی جانچ کریں۔

اگر آپ کے پاس گھر میں وائٹ بورڈ نہیں ہے تو آرٹ اسٹور سے ایک بڑا ڈرائنگ پیڈ لیں۔ آپ صوفے پر بیٹھ کر مشق کر سکتے ہیں۔ یہ میرا "صوفہ وائٹ بورڈ" ہے۔ میں نے صرف دکھانے کے لیے تصویر میں قلم شامل کیا۔ اگر آپ قلم استعمال کرتے ہیں، تو آپ چاہیں گے کہ آپ اسے مٹابھی سکیں۔ کیونکہ یہ جلدی گندا ہو جاتا ہے. میں پنسل اور صافی کا استعمال کرتا ہوں۔

میرا صوفہ وائٹ بورڈ

کوڈنگ سوال کی مشق پروگرامنگ کے مسائل کے جوابات کو یاد کرنے کے بارے میں نہیں ہے۔

کوڈنگ کے سوالات/مسائل

اپنی اہم کوڈنگ انٹرویو کی کتابوں کو مت بھولنا یہاں.

سوالات حل کرنا:

کوڈنگ انٹرویو سوال کی ویڈیوز:

چیلنج/پریکٹس سائٹس:

آو شروع کریں

باتیں کافی ہیں، آئیے اب سیکھتے ہیں!

لیکن سیکھتے وقت اوپر سے کوڈنگ سوالات کرنا نہ بھولیں!

الگورتھمک پیچیدگی / بگ-او / اسیمپٹوٹک تجزیہ

یہ اس کے بارے میں کافی ہے.

جب آپ "کریکنگ دی کوڈنگ انٹرویو" سے گزرتے ہیں، تو اس پر ایک باب ہوتا ہے، اور آخر میں یہ دیکھنے کے لیے ایک کوئز ہوتا ہے کہ آپ مختلف الگورتھم کی رن ٹائم پیچیدگی کی شناخت کر سکتے ہیں یانہیں۔ یہ ایک زبردست جائزہ اور ٹیسٹ ہے۔

ڈیٹا سٹرکچرز

مزید معلومات

Trees

Sorting

As a summary, here is a visual representation of 15 sorting algorithms. If you need more detail on this subject, see "Sorting" section in Additional Detail on Some Subjects

Graphs

گراف کو کمپیوٹر سائنس میں بہت سے مسائل کی نمائندگی کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس لیے یہ سیکشن لمبا ہے، جیسا کہ ٹریز اور ترتیب / سارٹنگ تھے۔

اس سے بھی زیادہ معلومات


حتمی جائزہ

اس سیکشن میں چھوٹی ویڈیوز ہوں گی جنہیں آپ زیادہ تر اہم تصورات کا جائزہ لینے کے لیے بہت تیزی سے دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ اکثر ریفریشر چاہتے ہیں تو یہ اچھا ہے۔

اپنے ریزیومے کو اپ ڈیٹ کریں

  • درج کتابوں میں ریزیومے کی تیاری کی معلومات دیکھیں:
  • "کریکنگ دی کوڈنگ انٹرویو" اور "پروگرامنگ انٹرویوز بے نقاب"
  • "This Is What A GOOD Resume Should Look Like" by Gayle McDowell (author of Cracking the Coding Interview),
    • مصنف کی طرف سے نوٹ: "یہ یونائیٹڈ سٹیٹس امریکا فوکسڈ ریزیومے کے لیے ہے۔ ہندوستان اور دیگر ممالک کے لیے سی وی کی توقعات مختلف ہیں، حالانکہ بہت سے پوائنٹس ایک جیسے ہوں گے۔"
  • "Step-by-step resume guide" by Tech Interview Handbook
    • اپنے ریزیومے کو شروع سے ترتیب دینے، موثر ریزیومے کا مواد لکھنے، اسے بہتر بنانے اور اپنے ریزیومے کی جانچ کرنے کے طریقے کے بارے میں تفصیلی گائیڈ

انٹرویو کا عمل اور عام انٹرویو کی تیاری

Mock Interviews:

اپنے انٹرویو لینے والے کی طرح سوچیں۔

انٹرویو کے تقریباً 20 سوالات کے بارے میں سوچیں جو آپ کو نیچے دیے گئے آئٹمز کی لائنوں کے ساتھ ملیں گے۔ ہر ایک کے لیے کم از کم ایک جواب دیں۔ ایک کہانی رکھیں، نہ کہ صرف ڈیٹا، کسی ایسی چیز کے بارے میں جو آپ نے حاصل کی ہے۔

  • آپ کو یہ نوکری کیوں چاہیے؟
  • آپ نے کون سا مشکل مسئلہ حل کیا ہے؟
  • سب سے بڑے چیلنجز کا سامنا؟
  • بہترین/بدترین ڈیزائن جو آپ نے دیکھے ہیں؟
  • موجودہ مصنوعات کو بہتر بنانے کے خیالات
  • آپ ایک فرد کے طور پر اور ایک ٹیم کے حصے کے طور پر بہترین کام کیسے کرتے ہیں؟
  • آپ کی کونسی مہارت یا تجربات اس کردار میں اثاثہ ہوں گے اور کیوں؟
  • آپ کو کس چیز میں سب سے زیادہ مزہ آیا [job x / project y]؟
  • سب سے بڑا چیلنج جس کا آپ نے سامنا کیا؟
  • سب سے مشکل بگ جس کا آپ نے سامنا کیا؟
  • آپ نے اس میں کیا سیکھا؟ [job x / project y]؟
  • آپ اپنے پروجیکٹ میں کیا بہتر کرتے؟

انٹرویو لینے والے کے لیے سوالات

میرے کچھ (ہو سکتا ہے کہ میں پہلے سے ہی جوابات جانتا ہوں، لیکن ان کی رائے یا ٹیم کے نقطہ نظر کو سمجھنے کے لیے):

  • آپ کی ٹیم کتنی بڑی ہے؟
  • آپ کا دیو سائیکل کیا ہے؟ کیا آپ واٹرفال/سپرنٹ/اجائیل کرتے ہیں؟
  • کیا ڈیڈ لائن پر جلدی کرنا عام ہے؟ یا لچک ہے؟
  • آپ کی ٹیم میں فیصلے کیسے ہوتے ہیں؟
  • آپ فی ہفتہ کتنی میٹنگز کرتے ہیں؟
  • کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے کام کا ماحول آپ کو توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے؟
  • کس پر کام کر رہے ہو؟
  • آپ کو اس کے بارے میں کیا پسند ہے؟
  • کام کی زندگی کیسی ہے؟
  • کام/زندگی کا توازن کیسا ہے؟

ایک بار جب آپ کو نوکری مل جائے گی

مبارک ہو!

سیکھتے رہیں۔

ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے.


*****************************************************************************************************
*****************************************************************************************************

اس نقطہ کے نیچے ہر چیز اختیاری ہے۔ داخلہ سطح کے انٹرویو کے لیے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، ان کا مطالعہ کرنے سےآپ کمپیوٹر سائنس کے
مزید تصورات سے زیادہ روشناس ہوں گے،اور آپ کسی بھی سافٹ ویئر انجینئرنگ کے کام کے لیے بہتر طور پر تیار ہوں گے۔ آپ ایک اچھے سافٹ ویئر انجینئر بنیں گے۔

*****************************************************************************************************
*****************************************************************************************************

Additional Books

These are here so you can dive into a topic you find interesting.
  • The Unix Programming Environment
    • An oldie but a goodie
  • The Linux Command Line: A Complete Introduction
    • A modern option
  • TCP/IP Illustrated Series
  • Head First Design Patterns
    • A gentle introduction to design patterns
  • Design Patterns: Elements of Reusable Object-Oriente​d Software
    • AKA the "Gang Of Four" book, or GOF
    • The canonical design patterns book
  • Algorithm Design Manual (Skiena)
    • As a review and problem recognition
    • The algorithm catalog portion is well beyond the scope of difficulty you'll get in an interview
    • This book has 2 parts:
      • Class textbook on data structures and algorithms
        • Pros:
          • Is a good review as any algorithms textbook would be
          • Nice stories from his experiences solving problems in industry and academia
          • Code examples in C
        • Cons:
          • Can be as dense or impenetrable as CLRS, and in some cases, CLRS may be a better alternative for some subjects
          • Chapters 7, 8, 9 can be painful to try to follow, as some items are not explained well or require more brain than I have
          • Don't get me wrong: I like Skiena, his teaching style, and mannerisms, but I may not be Stony Brook material
      • Algorithm catalog:
        • This is the real reason you buy this book.
        • This book is better as an algorithm reference, and not something you read cover to cover.
    • Can rent it on Kindle
    • Answers:
    • Errata
  • Algorithm (Jeff Erickson)
  • Write Great Code: Volume 1: Understanding the Machine
    • The book was published in 2004, and is somewhat outdated, but it's a terrific resource for understanding a computer in brief
    • The author invented HLA, so take mentions and examples in HLA with a grain of salt. Not widely used, but decent examples of what assembly looks like
    • These chapters are worth the read to give you a nice foundation:
      • Chapter 2 - Numeric Representation
      • Chapter 3 - Binary Arithmetic and Bit Operations
      • Chapter 4 - Floating-Point Representation
      • Chapter 5 - Character Representation
      • Chapter 6 - Memory Organization and Access
      • Chapter 7 - Composite Data Types and Memory Objects
      • Chapter 9 - CPU Architecture
      • Chapter 10 - Instruction Set Architecture
      • Chapter 11 - Memory Architecture and Organization
  • Introduction to Algorithms
    • Important: Reading this book will only have limited value. This book is a great review of algorithms and data structures, but won't teach you how to write good code. You have to be able to code a decent solution efficiently
    • AKA CLR, sometimes CLRS, because Stein was late to the game
  • Computer Architecture, Sixth Edition: A Quantitative Approach
    • For a richer, more up-to-date (2017), but longer treatment

System Design, Scalability, Data Handling

اگر آپ کے پاس 4+ سال کا تجربہ ہے تو آپ سسٹم ڈیزائن کے سوالات کی توقع کر سکتے ہیں۔

Additional Learning

میں نے انہیں شامل کیا تاکہ آپ کو ایک بہترین سافٹ ویئر انجینئر بننے میں مدد ملے، اور کچھ ٹیکنالوجیز اور الگورتھم سے آگاہی ہو، تاکہ آپ کے پاس ایک بڑا ٹول باکس ہو۔

Additional Detail on Some Subjects

میں نے ان کو پہلے سے پیش کیے گئے کچھ خیالات کو تقویت دینے کے لیے شامل کیا تھا لیکن میں انھیں اوپر شامل نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ یہ کافی سے زیادہ ہے۔ کسی ایک موضوع پر اسے زیادہ کرنا آسان ہے۔

آپ اس صدی میں ملازمت حاصل کرنا چاہتے ہیں، کیا میں ٹھیک کہہ رہا ہوں؟

Video Series

Sit back and enjoy.

Computer Science Courses

Algorithms implementation

Papers

LICENSE

CC-BY-SA-4.0